بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

نیپال سیلاب : خاتون سمیت 2 افراد 11 روز بعد زندہ مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو : نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے 11 روز بعد 2 افراد معجزانہ طور پر زندہ بازیاب کرلیے گئے جن میں ایک نیپالی خاتون اور چینی شہری شامل ہیں۔

سیلاب کے بعد عمارتوں کا ملبہ ہٹانے اور سرنگوں کی صفائی کا کام جاری تھا اس دوران دو افراد زخمی حالت میں نظر آئے، جنہیں نیپال کی آرمڈ پولیس فورس کی ٹیم نے ریسکیو کیا۔

نیپالی میڈیا کے مطابق 64 سالہ چندریکا شریستھا کو گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقے کے ایک مکان سے بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کیا گیا۔

خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تریشولی میں نیپالی فوج کی میتھلی بیرکس منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ضرورت پڑنے پر مزید علاج کے لیے کٹھمنڈو لے جایا جائے گا۔

دوسری جانب ضلع راسووا میں سیلاب سے متاثرہ 216 میگاواٹ اپر تریشولی ون ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ سے ایک چینی شہری کو 11 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔

نیپالی فوج اور امدادی ٹیموں نے ایک سرنگ سے چینی شہری کو بحفاظت باہر نکالا، جسے بعد ازاں طبی معائنے اور نگہداشت کے لیے میتھلی بیرکس منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ سیلاب سے دونوں دریاؤں کے اطراف متعدد پن بجلی منصوبوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی منصوبوں میں کام کرنے والے افراد تاحال لاپتا ہیں۔

نیپالی فوج بھارت، چین اور جنوبی کوریا کے تکنیکی ماہرین کے تعاون سے مختلف پن بجلی منصوبوں کی زیرِ زمین تنصیبات میں پھنسے افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

نیپال: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1344 تک پہنچ گئی، ہزاروں لاپتہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں