جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

نیپال: ریٹائرڈ فوجی کی گمشدگی، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیپال میں ریٹائرپاکستان کرنل کی گمشدگی کامعاملہ پراسرارہوگیا،کرنل ریٹائرڈ حبیب کو بلانے والی کمپنی جعلی نکلی، کمپنی کی ویب سائٹ کا سرور بھارت سے آپریٹ ہورہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈلیفٹننٹ کرنل حبیب ظاہربھارتی سرحد سے پانچ کلومیٹر دورنیپالی علاقےلمبینی سےلاپتہ ہوئے۔ نیپال کی حکومت نے حبیب ظاہرکے گھروالوں کی درخواست پرنیپالی حکومت نے گمشدگی کامقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

پڑھیں: ’’ سابق پاکستانی فوجی نیپال میں لاپتہ ‘‘

حبیب ظاہرکو مارک تھامسن نامی شخص  نےاسٹریٹجک سلوشن نامی کمپنی میں ملازمت کےلیےبلایا اور حیات ریجنسی  ہوٹل میں کمرہ بھی بک کیاگیا،حبیب ظاہر نےکٹھمنڈو ایئرپورٹ اوربورڈنگ پاس کی تصویریں بھی گھروالوں کو واٹس ایپ کیں۔

مزید پڑھیں: ’’ سابق لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ، پاکستان کا نیپال سے رابطہ ‘‘

کرنل حبیب ظاہرکی گمشدگی کےبعدسےمارک تھامسن کا کچھ پتہ نہیں اور اس کابرطانوی موبائل نمبر بھی جعلی نکلا اسٹریٹجک سلوشن کی ویب سائٹ بھی بندہے اور اس کا سرور بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں