پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

نیپال میں مسجد پر حملے کے بعد حالات بے قابو، کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال کے جنوبی سرحدی شہر بیَرگنج میں ایک مسجد پر حملے کے بعد حالات بگڑ گئے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع، احتجاج یا مظاہرے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے سے منع کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے توہین آمیز ویڈیو بنانے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے معاملے پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم اس کے باوجود ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق مسجد کی بے حرمتی کی خبر سامنے آتے ہیی علاقے کی مسلم برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور احتجاج شروع ہوگیا۔

ہندو آبادی کے افراد بھی مسلمانوں کے احتجاج کے ردعمل میں سڑکوں پر نکل آئے، جس کے بعد دونوں جانب سے مظاہروں کا آغاز ہوگیا۔

پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

نائجیریا کی مسجد میں زوردار دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

رپورٹس کے مطابق جھڑپوں کے دوران چند پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران کسی کو بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں