تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیپالی وزیراعظم ڈٹ گئے، دباؤ میں آنے سے صاف انکار، پارلیمنٹ تحلیل

کھٹمنڈو: نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے آئینی کونسل ایکٹ آرڈیننس واپس لینے کے بجائے پارلیمنٹ تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپالی صدر نےکابینہ کی جانب سے پیش کردہ مسودے پر دستخط کیے جس کے بعد وزیر اعظم نے اسمبلی فوری تحلیل کردی۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ نیپال میں آئندہ انتخابات اپریل اورمئی2021کےدرمیان میں ہوں گے جب تک نگراں حکومت ملکی معاملات کو دیکھے گی۔

قبل ازیں نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولیٰ نے اتوار کے روز غیر متوقع طور پر صدر بدیادیوی بھنڈاری کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کی اور انہیں ایک مسودہ بھی ارسال کیا تھا۔

نیپالی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں وفاقی حکومت کو ختم کرنے کے حوالے سے تیار کی جانے والی سفارش کا مسودہ اراکین کے سامنے پیش کیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیرتوانائی برشمین پن نے تصدیق کی کہ ’کابینہ نے صدر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پر منگل کے روز جاری ہونے والے آئینی کونسل ایکٹ آرڈیننس کو واپس لینے پر دباؤ تھا جس کی صدر نے بھی منظوری دے دی تھی۔ تجزیہ نگارو ں کا ماننا تھا کہ حکومت اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں آرڈیننس کو تبدیل کر دے گی مگر وزیراعظم اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور انہوں نے پارلیمنٹ کو ہی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

Comments

- Advertisement -