تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چھ ماہ میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا سابق فوجی

کھٹمنڈو : سابق نیپالی فوجی نے سات ماہ سے بھی کم مدت میں دنیا کے 14 بلند تریہن پہاڑوں سر کوکے دنیا کے تیز ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے سابق فوجی 36 سالہ نرمل پورجا نے 7 ماہ سے بھی کم مدت میں پاکستان، تبت اور نیپال میں موجود دنیا کے چودہ بلند ترین پہاڑوں کو سر کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کو بہت سے کوہ پیما سر کرچکے ہیں لیکن سب سے تیزی سے ان پہاڑوں کو سر کرنے کا اعزاز ابھی تک جنوبی کورین کوہ پیما کم چانگ کے پاس تھا۔

کم چانگ نے انہیں 14 پہاڑوں کو 7 سال، 10 ماہ اور 14 دنوں میں سر کیا تھا تاہم اب یہ ریکارڈ سابق نیپالی فوجی کے پاس آگیا ہے جنہوں نے 6 ماہ اور 7 دن میں یہ پہاڑ سر کیے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے این پی آر کے مطابق نرمل پورجا نے 28 اکتوبر کی صبح 8 بج کر 58 منٹ پر تبت میں موجود ’شیشپانگما‘ کی 26 ہزار 335 فٹ بلند چوٹی کو سر کرکے نیا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نرمل پورجا کو پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرنے کے لیے نیپال کے سابق ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما منگما شیرپا کی کمپنی نے آلات اور سہولیات فراہم کیں۔

نیپالی کوہ پیما نے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے کا آغاز رواں برس اپریل کے اختتام میں کیا تھا اور آخری چوٹی کو رواں ماہ 28 تاریخ کو سر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -