جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

نیپالی لڑکی کی پاکستان آمد، قبول اسلام کے بعد نوجوان سے شادی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

لیاقت پور: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار نیپال سے تعلق رکھنے والی ہندو لڑکی پنجاب پہنچ گئی۔

نیپالی لڑکی کا نام ششما دیوی ہے جو پنجاب کے علاقے لیاقت پور پہنچی۔ اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایوب نامی نوجوان سے شادی کی۔

ششما دیوی نے اسلام قبول کر کے اپنا عائشہ رکھا ہے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی چین، بھارت، امریکا و دیگر ممالک سے لڑکیاں پاکستان آ کر شادیاں کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ششما دیوی اور ایوب کی فون پر دوستی ہوئی تھی اور بعد میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق غیر ملکی لڑکی نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے پاکستان سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں تھیں لیکن اس کے برعکس مجھے یہاں بہت عزت ملی۔

انٹرویو میں عائشہ نے پاکستانیوں اور ان کے کھانوں کی تعریفیں کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں