پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بھارت میں تعینات سعودی ڈپلومیٹ کی نیپالی ملازماؤں کے ساتھ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: دو نیپالی ملازماؤں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تعینات سعودی ڈپلومیٹ پرجنسی زیادتی اورتشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے اسٹنٹ کمشنر راجیش کمار کا کہنا ہے کہ 30 اور 50 سالہ خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی ڈپلومیٹ میں نے انہیں گھر میں قید رکھا اور متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے ملازمت پر نئی رکھی جانے والی ایک اور خاتون کی اطلاع پر دونوں ملازماؤں کا بازیاب کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ ڈپلومیٹ کے خلاف زیادتی اورحبس بے جا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹ کے گھر پر آنے والے مہمان بھی ان ملازماوٗں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے جس کے سبب انہوں نے مقدمے میں اجتماعی زیادتی کی شقیں بھی شامل کی ہیں۔

نیپالی نژاد ملازماوٗں میں سے ایک نے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سخت اذیت کے عالم میں قید رکھا گیا ، انہیں کھانے کے لئے مناسب خوراک بھی نہیں دی جاتی تھی اور جب انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں