تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نیپال میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ، بچے سمیت چارافراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں نئے آئین کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کے فائرنگ کے نتیجے میں چار سالہ بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی جانب پٹرول بم اور پھتر پھینکے، گاڑیوں پر حملہ کیا اور مقامی پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی یوں مجبوراً پولیس کو مظاہرین پر فائرنگ کرنا پڑی۔

ڈسٹرکٹ پولیس چیف راجندرا ڈھکل نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پولیس کی جانب سے فائرنگ میں چار افراد جاں بحق ہوئے اور بدقسمتی سے اس میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ جب سے نیپال کی مرکزی سیاسی جماعتوں نے نئے آئین پر اتفاق کیا ہے تب سے جاری ہنگاموں میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں پولیس اور مظاہرین دونوں شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 11 پولیس اہلکار اور ایک پولیس افسرکا 18 ماہ کا بیٹا بھی شامل ہے جو کہ پولیس افسر کے گھر پر مظاہرین کی جانب سے فائرنگ میں جاں بحق ہوا تھا۔

واضح رہے کہ نئے آئین میں نیپال کو سات صوبوں میں تقسیم کیا جارہا ہے جس کی کچھ اقلیتی گروہوں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے، انکا خیال ہے کہ نئی سرحدوں سے پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کم ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -