تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

دنیا کے سب سے پست قد نوجوان کا تعلق کس ملک سے ہے؟

نیپال سے تعلق رکھنے والے دور بہادر کھاپانگی نے دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے نوجوان کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

 کھٹمنڈو سے تعلق رکھنے والے دور بہادر کھاپانگی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

نوجوان کی عمر 18 سال کے قریب ہے اور اس کا قد 2 فٹ 5 انچ ہے اور اس کو دیے جانے والا سرٹیفکیٹ اس کے سینے تک آرہا تھا۔

واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارچ میں دور بہادر کو اس وقت سب سے چھوٹے قد والا نوجوان قرار دیا تھا اور اب اس کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

Shortest teen with certificate

رپورٹ کے مطابق 2004 میں پیدا ہونے والے دور بہادر کے والدین کاشتکار ہیں جبکہ اس کا ایک بھائی بھی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے دور بہادر کے بڑے بھائی نارا بہادر نے کہا کہ اپنے بھائی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز سرٹیفکیٹ ملنے پر میں بہت خوش ہوں۔

Khapangi with his older brother

انہوں نے مزید کہا کہ دور بہادر پیدائش کے وقت ٹھیک تھا مگر 7 سال کی عمر کے بعد سے اس کی جسمانی نشوونما رک گئی جس کی وجہ ہم نہیں جانتے کیا ہے۔

اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ نیپال کے ہی فرد خاگیندرا کے پاس تھا جس کا قد 2 فٹ 2 انچ تھا اور وہ 2020 میں 32 سال کی عمر میں چل بسا تھا۔

Khagendra Thapa Magar, the previous shortest man in the world

Comments