تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نیپال کا بڑا اقدام، بھارت کو زور دار جھٹکا

کھٹمنڈو: لداخ پر چین سے ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کو ایک اور محاذ پرزور دار جھٹکا لگ گیا۔

بھارتی سرحد سے متصل تین متنازع علاقے نیپال کے نقشے میں شامل کر لیے گئے، نقشےکی تبدیلی کے لیے آئینی ترمیم بل ایوان زیریں میں بحث کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن سمیت بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی ہے جس کے بعد دونوں ایوانوں سے بل کی منظوری یقینی ہے۔

تین متنازع علاقےنیپال میں شامل کر کے نقشےکی تبدیلی کا بل نیپالی پارلیمنٹ میں جلد ہی منظور کروالیا جائے گا۔

نیپال کے اس بڑے اور جراتمندانہ اقدام پر بھارتی حکام کو سانپ سونگھ گیا ہے، بھارتی میڈیا اور سیاستدان اس اقدام پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

چند روز قبل چین نےلداخ ریجن میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا لداخ میں ہونے والی شکست پر اس قدر حواس باختہ ہوا کہ اُس نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے منسوب کرکے جھوٹا بیان چلانا شروع کردیا۔

بھارتی فوج کو لداخ میں ہونے والی مسلسل جھڑپوں میں چین کےہاتھوں شدید ہزیمت کاسامنا کرنا پڑا جس کے بعد مودی سرکار نے چین کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -