site
stats
پاکستان

گھریلو ناچاقی، 6 افراد کو قتل کرنے والا حادثے میں ہلاک

راولپنڈی: صدر میں چھ افراد کے قتل میں ملوث فرار ہونے والا ملزم ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم حمزہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کرکے بھاگ رہا تھا جو پنڈی بھٹیاں میں ایک ٹریفک حادثے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں بھانجے نے گھریلو ناچاقی کے بعد اپنی ہی خالہ کے گھر پر فائرنگ کر کے خاندان کے 6 افراد کو ابدی نیند سلانے والا ملزم حمزہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کےمطابق  قاتل گھر میں گھسا اوراندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنےسےچھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک  خاتون  زخمی ہوئی۔ مرنےوالوں میں  تین  خواتین، دو  مرد اور ایک بچی شامل  ہے۔

پولیس کاکہنا ہے زخمی خاتون نےقاتل کی نشاندہی کردی ہے، فائرنگ کرنے والامقتولہ فوزیہ کا بھانجا حمزہ ہے جس نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کی اور وہاں سے باآسانی فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری کردیا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد تمام نعشیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top