The news is by your side.

Advertisement

ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کا شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر آج نیپرا ہیڈ کواٹرز میں سماعت ہوئی، سماعت میں ڈسکوز بشمول کے-الیکٹرک کے عہدیداران نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے ملک میں جاری  لوڈ شیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈسکوز نے این پی سی سی کی ڈیمانڈ سے کم بجلی ملنے پر شکایات کے انبار لگا دیے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسکوز میں لوڈ شیڈنگ کی خاص وجہ ناقص گورننس  اور منصوبہ بندی  ہے، یہی بات  نیپرا اپنی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ میں لکھ چکا ہے۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے ڈسکوز کو ہدایت دی کہ ڈیمانڈ کی منصوبہ بندی کو مدِ نظر رکھیں۔

خیال رہے کہ 14 اپریل کو نیپرا نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاور پلانٹس کے سربراہان کو طلب کرلیا تھا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے ہے، پاورپلانٹس کی بندش پر سربراہان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

اتھارٹی نے این پی سی سی اور سی پی پی اے جی کو بھی طلب کر لیا تھا جب کہ صارفین کی شکایات پر ڈسکوز بشمول کے-الیکٹرک کو بھی آج 19 اپریل کو طلب کیا تھا۔

ملک کے مختلف شہروں میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں