The news is by your side.

Advertisement

نیپرا نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد : نیپرا نے ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، اگلے ایک ماہ کےلیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 11 پیسے مہنگی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عوام کی جیبوں سے پیسے نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، نیپرا نے ایک ماہ کےلیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ ستمبر میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت دو روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

نیپرا حکام کے مطابق فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں