تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایک روپے 73 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی صدارت میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 نومبر کو بھی نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس سے بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا، نیپرا حکام کے مطابق یہ اضافہ بھی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ صافین کو رواں ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

27 ستمبر کو بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا، جس سے صارفین پر 50 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، یہ اضافہ بھی سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -