The news is by your side.

Advertisement

بجلی صارفین رواں ماہ اضافی بل ادا کریں گے

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 1روپے53 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ، اضافے کا اطلاق صرف فروری کے بلز پرہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1روپے53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے بلز پر ہوگا، بجلی قیمت میں اضافےکی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ پرہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

سی پی پی اے جی نے1 روپے80پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، نیپرا نے27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

یاد رہے کہ 21 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا کہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں