منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

نیپرا اتھارٹی کا ملک میں ہونیوالے بلیک آؤٹ کا سخت نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا اتھارٹی نے ملک میں ہونیوالے بلیک آؤٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے ملک میں ہونیوالے بلیک آؤٹ کا سخت نوٹس لے لیا اور این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان نیپرا نے کہا ہے کہ اس سے قبل ملک میں بلیک آؤٹ،ٹاور گرنے کے واقعات پرجرمانےہوچکےہیں اور مستقبل میں ایسےواقعات روکنے کیلئےنیپرامسلسل ہدایات جاری کرتا رہا ہے۔

یاد رہے آج صبح نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

صبح سات بج کر چونتیس منٹ پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔

جس کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم سے پن بجلی کی پیداوار پانچ سومیگاواٹ بجلی کی فراہمی لوڈ بڑھنے پر بند ہوگئی جبکہ ٹرپنگ سےگدو،جام شورو، مظفر گڑھ، حویلی شاہ بہادراور بلوکی پاور پلانٹس بھی بند ہوگئے، جس کے بعد بجلی کی ترسیل کے نظام کو بچانے کیلئے این پی سی سی کا فیوز بند کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں