ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ: کراچی کے صارفین بڑے ریلیف سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا گیا ، صارفین کو مزید پانچ ارب چوالیس کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی والوں کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔

نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں پانچ روپے کمی بنتی تھی، مگر ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جس سے کے الیکٹرک صارفین کو مزید پانچ ارب چوالیس کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔

ممبر ٹیرف نیپرا مطہر نیاز رانا کا اختلافی فیصلہ سامنے آگیا ہے ، جس میں ممبر ٹیرف نیپرا نے کے ای صارفین کو پورا ریلیف نہ دینے کے فیصلے کی مخالفت کی۔

کے ای نے نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی اور نومبرکی اصل ایڈجسٹمنٹ پانچ روپے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔

نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کی کمی سات ارب اکیس کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ پینڈنگ کاسٹ میں پانچ ارب چوالیس کروڑروپے کو ایڈجسٹمنٹ کیا گیا۔

ممبر ٹیرف نے اختلافی نوٹ میں لکھا کے ای صارفین کیلئے پانچ ارب چوالیس کروڑ روپے کمی کا فائدہ نہیں روکنا چاہیے، صارفین کو نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کا پورا فائدہ ملنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں