منگل, جون 16, 2026
اشتہار

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی حکومت نے تیاریاں کر لیں۔

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل ، ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جب کہ پانی سے 22.96 فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.28 درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں