The news is by your side.

Advertisement

نیپرا نے کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کیخلاف شکایات پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کر دی ہے اور رپورٹ کاجائزہ لینےکے بعد نیپرا نے مزید کارروائی کافیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے اوورلوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوامی سماعت کی تھی۔

سماعت کے بعد نیپرا نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے کے الیکٹرک ہیڈآفس کا دورہ اور پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات بھی سنی تھیں۔

کراچی میں اووربلنگ کی بڑھتی شکایات کے پیش نظر گورنر ہاؤس کی جانب سے چیئرمین نیپرا کو خط ارسال کیا گیا تھا۔

خط کے مطابق کے الیکٹرک کے حوالے شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، عام عادمی کیلئے بجلی کا بل ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوگیا ہے۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ کے الیکٹرک لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے،گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی اور کمرشل صارفین نے بھی اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں