جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

نیپرا میں سماعت، کراچی کے صارفین پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگا، کےالیکٹرک

اشتہار

حیرت انگیز

نیپرا میں اگست کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، کراچی کے صارفین پر بھی ایف سی اے لاگو ہوگا۔

کےالیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کے صارفین پر بھی سی پی پی اے – جی کی درخواست کے تحت فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگا۔

ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ سی پی پی اے – جی نے فی یونٹ 0.19 روپے کے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین کے بلوں میں فی یونٹ رعایت کا اطلاق ہوگا۔

ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر منحصر ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کا فائدہ بھی اُٹھاتے ہیں۔

نیپرا کی جانب سے سب سے زیادہ جرمانے کراچی اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنیوں پر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں