منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

نیپرا کی جانب سے سب سے زیادہ جرمانے کراچی اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنیوں پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 ستمبر 2025): گزشتہ سات برسوں میں نیپرا کی جانب سے سب سے زیادہ جرمانے کے الیکٹرک اور آئیسکو پر عائد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 2018 تا 2025 بجلی کمپنیوں پر جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، اس دوران نیپرا نے مہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر 635 ملین روپے جرمانہ عائد کیا۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک پر 2018 سے 2025 تک 95.5 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جب کہ آئیسکو پر 100 ملین جرمانہ عائد کیا گیا، اور حیسکو پر 87 ملین جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایک لیٹر پٹرول پر شہری کتنا ٹیکس ادا کر رہے ہیں؟ بڑی خبر

پیسکو پر اس دوران 75 ملین اور لیسکو پر 76 ملین جرمانہ عائد کیا گیا، گیپکو پر 43 ملین، سیپکو پر 43 ملین، فیسکو پر 41 ملین، میپکو پر 51 ملین اور کیسکو پر 22.5 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کمپنیوں پر غیر مہلک حادثات پر 330 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا، پیسکو، فیسکو، لیسکو، گیپکو، میپکو، ٹیسکو اور سیپکو پر 10،10 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

نیپرا نے غیر مہلک حادثات پر حیسکو پر 30 ملین اور کیسکو پر 20 ملین روپے جرمانہ عائد کیا، جب کہ 2024-2025 میں غیر مہلک حادثات پر آئیسکو پر 210 ملین روپے جرمانہ عائد کیا، مہلک حادثات پر این ٹی ڈی سی پر بھی 10 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں