بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

واضح رہے کہ 30 جون کو سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس کی سماعت نیپرا نے آج کی، تاہم فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

 مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی ملک بھر کے لیے بجلی 34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں