تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول بم کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہی ماہی بنیادوں پر صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، عوام سے جولائی سے ستمبر تک بجلی کے بلز میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

خیال رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز بھی 3 ماہ کیلئے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -