تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی، اگلے ماہ اضافی بل دینا پڑے گا

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے یونٹ میں 4 روپے 83 پیسے کا اضافے کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی مزید مہنگی ہوگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے فی یونٹ میں 4 روپے 83 پیسے اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیاگیا ہے ، اس کا اطلاق صرف جون کے بلوں پرہوگا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔

اس سےقبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے38پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مارچ کاایف سی اےفروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

Comments