ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

نیپرا ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا نے ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں نیپرا کےافسران ،نجی ماہرین اورانجینئرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، نیپرا ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاون کی تحقیقات کرے گی، نیپرا کے افسران ، نجی ماہرین اور انجینئرز کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی ملک میں ہوئے بلیک آؤٹ کے حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی۔

گذشتہ روز پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کے لیے حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرتے ہوئے گدو تھرمل پاور کے 7 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کا کہنا تھا کہ پلانٹ منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا، فورمین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین، سعید احمد، اٹنڈینٹ سراج احمد اور اٹنڈینٹ الیاس احمد کو معطل کیا گیا، ان افسران و ملازمین کی غفلت سے پاور بریک ڈاؤن ہوا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ اس کی وجوہ جاننے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں بدستور جاری ہیں، وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ فالٹ گدو پاور پلانٹ کی چار دیواری کے اندر نہیں ہوا، بلکہ باہر ہوا ہے جس کے لیے پول ٹو پول اسے ڈھونڈا جا رہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی ٹرپنگ پہلی بار ہوئی ہے، سسٹم فعال ہو چکا ہے، اب آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں