The news is by your side.

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی والوں کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں

اسلام آباد : نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی تقریباََ 10 روپے سستی کردی، کمی ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کیلئے ایک ہی ساتھ میں دو دو خوشخبریاں آگئی ،  نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی دائر کردہ ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کیلئے بجلی سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

حکام نے کہا کہ نیپرا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا جو نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی-

دوسری جانب نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے پندرہ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی جبکہ کے الیکٹرک نے ایک روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی تھی-

نیپرا اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ اور نوٹفیکیشن بعد میں جاری کرے گا، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا کے الیکٹرک صارفین کو تین ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں