کراچی: ساکنانِ شہرقائد کے لئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست منظورکرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے الیکٹرک کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پینتالیس پیسے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا ذرائع کے مطابق فروری میں بجلی بنانے کے لئےاستعمال کئے گئے ایندھن کی لاگت میں چھیالیس کروڑ پچیس لاکھ روپے کمی ہوئی۔
کے الیکٹرک نے صارفین کو زیرغورعرصے میں ایک ارب دوکروڑستانوے لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی ہے۔