ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، نیپرا نے منظوری مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی بم گرانے کی تیاری شروع کردی۔

نیپرا حکام کی جانب سے سی پی پی اے کو بجلی کی قیمتوں میں تین روپے بارہ پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی اور کوئلے کی قیمت میں فیول لاگت مجموعی طور پر 72 ارب رہی جس کے باعث فیول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث لاگت میں 32 ارب کا اضافہ ہوا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ دسمبر میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار پر 77 فیصد زیادہ لاگت آئی کیوں کہ امپورٹڈ کول 1675 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جب کہ لوکل کول کی قیمت 1629 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

نیپرا کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بھی مقامی کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

قومی ادارہ برائے ضابطہ برقی توانائی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ واپڈا کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے کل 23 پراجیکٹس ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں