اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نیپرا نے کے الیکٹرک کیخلاف شکایتی مرکز کھول لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے دفتر کھول لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے نیپرا نے کراچی میں مرکز کا افتتاح کر کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

نیپرا دفتر میں لوڈشیڈنگ، اووربلنگ اور غلط بلز شکایات کا حل نکالا جائے گا، شہری بجلی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات پر نیپرا سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

نیپرا شکایتی مرکز کے مطابق کسی شہری کا بجلی کا بل استعمال سے زیادہ ہے تو وہ شکایت کرسکتاہے، کسی صارف کی میٹر ریڈنگ غلط ہے اسکی شکایت بھی درج ہوسکتی ہے۔

نیپرا شکایتی مرکز کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین شکایت نیپرا دفتر میں بل کی کاپی کیساتھ جمع کراسکتےہیں، نیپرا کی بل کی منظوری تک کے الیکٹرک کنکشن کاٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے اوورلوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوامی سماعت کی تھی جب کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں