تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نظام شمسی میں نیا اور سب سے چھوٹا چاند دریافت

کیلیفورنیا: ماہرین فلکیات نے کچھ روز قبل نظام شمسی کے سیارہ نیپچون کے گرد زیرِ گردش ایک نئے چاند کا انکشاف کیا تھا اوراب تصدیق ہوئی ہے کہ یہ نیا چاند ہمارے پورے نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا چاند ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے چاند کا مشاہدہ ہبل نامی تاریخ ساز ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا ہے اور اسے یونانی دیومالا سے ’ہیپوکیمپ‘ کا نام دیا گیا ہے، اسے نظام شمسی کا سب سے چھوٹ چاند قرار دیا گیا ہے اور اس کا قطر صرف 21 میل یا 34 کلومیٹر ہے۔

بتایا جار ہاے ہے کہ  ماہرین ہبل خلائی دوربین کی تصاویر اور ڈیٹا کا جائزہ لے رہے تھے کہ  نیپچون کے سب سے بڑے چاند ٹرائی ٹون  کی اندرونی مدار میں مزید چھ چاند دکھائی دیئے لیکن ان میں سے ہیپوکیمپ سب سے چھوٹا ہے اور اتنا مہین ہے کہ 1989ء میں یہاں سے گزرنے والے وائجر دوم خلائی جہاز نے بھی اسے نظر انداز کردیا تھا۔

Hippocamp
نیپچیون اور اس کے چاند

سرچ فار ایکسٹرا ٹریسٹریئل انٹیلی جینس (سیٹی) کے ماہر مارک شووالٹر نے کہا کہ اسے دیکھنا بہت محال تھا اور یہ خود نیپچون کے بہت قریب ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نیپچون کے   ٹرائی ٹون کے ملبے سے بننے والے چاند پروٹیوس سے جدا ہوا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی تشکیل کسی دمدار ستارے کے تصادم  کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے ،  اور یہ  الگ ہوکر نیپچون کے چاند ٹرائی ٹون  کے گرد گھومنےلگا ہے۔

ہبل نامی دوربین سے  اس کا معائنہ سنہ 2013 سے جاری ہے اور بالاخر اس پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے اس کے بارے میں مکمل معلومات جاری کرتے ہوئے نیپچون کے چاندوں میں ایک نئے چاند کے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

اس دریافت کےبعد نیپچون کے چاندوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔ اسے دیکھ کر نیپچون اور نظامِ شمسی کی تاریخ کو سمجھنے میں مزید  مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -