اسلام آباد : معروف کمپنی نے پاکستان میں 60 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، یہ اعلان نیسلے اور وفاقی وزیر خزانہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ ملاقات کا تسلسل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم بزنس راؤنڈ ٹیبل میں نیسلے کا پاکستان میں 60 ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ورلڈ اکنامک فورم میں ایک اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈ ٹیبل کی صدارت کی، اجلاس میں عالمی سطح کی معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور سینئر قیادت نے شرکت کی۔
پاکستان کی اصلاحاتی سمت، سرمایہ کاری کے مواقع اور طویل مدتی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بزنس راؤنڈ ٹیبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے کثیرالقومی سرمایہ کاروں کے ساتھ جاری روابط کا حصہ تھا، جس کا مقصد پالیسی میں تسلسل، معیشت کی دستاویزی شکل (فارملائزیشن) اور پائیدار، برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
نیسلے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں بھرپور توسیع کرے گا، جو پاکستان کے ساتھ کمپنی کے طویل مدتی عزم کا مظہر ہے۔
نیسلے پاکستان کو علاقائی پیداوار اور برآمدی مرکز کے طور پر استعمال کرے گا، جہاں سے 26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی۔
یہ اعلان نیسلے اور وفاقی وزیر خزانہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ ملاقات کا تسلسل ہے، کمپنی نے مقامی پیداوار، جدید مینوفیکچرنگ، پائیداری اور زرعی شعبے میں بہتری پر مبنی اپنی حکمتِ عملی پیش کی ہے۔
نیسلے نے ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے، نیسلے خودکار فیکٹریاں، قابلِ تجدید توانائی کا بڑھتا ہوا استعمال، بہتر پیکیجنگ اور ڈیجیٹل سپلائی چین بنائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہانیسلے کی سرمایہ کاری کے اعلان کو پاکستان کی معاشی اصلاحات اور معیشت کی دستاویزی شکل کی جانب ایک اعتماد کا مضبوط اظہار ہے، ٹیکس نظام کو مضبوط بنانے، پالیسی میں تسلسل برقرار رکھنے اور نجی شعبے کے ساتھ مسلسل روابط سے سرمایہ کاری کو فروغ دے دیے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناتھا پاکستان میں کم لاگت غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی کے مطابق ڈیری، مقامی ذرائع سے خام مال کی فراہمی میں حکومت پاکستان بھرپور تعاون کرے گی، محمد اورنگزیب نے کہاپاکستان میں برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ کے وسیع مواقع موجود ہیں،حکومت پاکستان کو علاقائی پیداوار اور عالمی ویلیو چینز کے لیے ایک مسابقتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


