منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

نیٹ میٹرنگ صارفین پر کتنے روپے فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سیپکو کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ فکسڈ چارجز عائد کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیسکو، میپکو کے بعد حیسکو اور سیپکو نے بھی فکسڈ چارجز وصولی کی درخواستیں جمع کروادیں۔

سیپکو کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرک صارفین بیک اپ سپلائی یا سولر جنریشن کم ہونے پر نیشنل گرڈ پر انحصار کرتے ہیں، نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ مینٹیننس کاسٹ ادا نہیں کرتے، کراس سبسڈائزیشن کے باعث نان سولر صارفین زیادہ فکسڈ کاسٹ ادا کررہے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین بڑھنے سے سپیکو کا ریونیو بھی متاثر ہورہا ہے، 7 کلو واٹ والے صارفین پر 7 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی درخواست ہے۔

یہ پڑھیں: نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی نئی قیمت کیا ہے؟

نیپرا اتھارٹی نے فی کلو ہزار روپے کی درخواست پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے فکسڈ چارجز کے حوالے سے ورکنگ طلب کرلی۔

سیپکو کو نیٹ میٹرنگ کو واجب الادا رقم کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھی فکسڈ چارجز وصول کرنے کی درخواست میں نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ نیٹ ورک یوزج چارجز متعارف کروانے کی تجویز دی۔

نیٹ ورک چارجز صارف کے لوڈ یا ایکسپورٹ کیے گئے یونٹس پر عائد کرنے کی تجویز ہے، کراس سبسڈی کے خاتمے کے لیے گراس میٹرنگ فریم ورک کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں