ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

اسرائیلی وزیراعظم نے دوحا حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

وائٹ ہاؤس سے فون کال میں نیتن یاہو نے دوحا حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے 9 ستمبر کو دوحا میں اسرائیلی حملے پر قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے معافی مانگی ہے۔

نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے الثانی سے کئی منٹ تک فون پر بات کی جہاں ان کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کر رہے ہیں۔ ٹرمپ بھی کال پر تھے۔

اس معاملے سے واقف ایک غیر ملکی سفارت کار نے ٹائمز آف اسرائیل کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو نے دوحا میں اسرائیل کے حملے کے لیے الثانی سے معافی مانگی جس میں حماس کی قیادت کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب جنگ بندی معاہدے کے لیے پیش کردہ تجاویز پر ارکان مشاورت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری خودمختاری کی خلاف ورزی پر معافی مانگی اور کہا کہ یہ ممکن ہے حملے میں مارے جانے والے سیکورٹی اہلکار کے خاندان کو اسرائیل معاوضہ ادا کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معافی غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کی موجودہ کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ قطر اسرائیلی حملے کے بعد سے حماس کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کرنے سے انکار کر رہا تھا جس نے دوحہ میں حماس کے کئی اہم رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ملاقات سے پہلے قطر کے مشیر نےوائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس رہنماؤں کے رہائشی کوارٹرز پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی شناخت ہو گئی۔

حماس کے رہنما سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی قیادت اسرائیلی حملے میں محفوظ رہی ہے دوحا میں اسرائیلی حملے کا ہدف ناکام ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ حماس رہنما اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے تاہم غزہ میں تحریک کے سربراہ خلیل الحیا کے بیٹےحمام الحیا اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر جہادلبد شہید ہوئے۔

سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کا ذمہ دار امریکی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں، تحریک کی قیادت کا خون کسی بھی فلسطینی بچے کے خون جیسا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں