ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

شام سے سیکیورٹی معاہدہ، اسرائیل کا بڑا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ شام سے سیکیورٹی ڈیل میں پیش رفت ہوئی ہے، مگر ابھی تک معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ نتائج اسرائیلی مفادات سے مشروط ہیں، اسرائیلی شرائط میں جنوب مغربی شام کو فوج سے پاک کرنا اور Druze کا تحفظ شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے رہنماؤں کے سامنے غزہ جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔

نیو یارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وٹکوف نے بتایا کہ منگل کو ٹرمپ کی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے حکام سے انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

اس حوالے سے صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ انہیں امید بلکہ یقین ہے کہ آئندہ دنوں میں کوئی پیش رفت سامنے آئے گی۔

امریکی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق عرب و مسلم رہنماؤں کو 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا گیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل عالمی سطح پر مزید تنہا ہورہا ہے۔

ٹرمپ کے خصوصی ایلچی وٹکوف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کسی بڑے بریک تھرو کا اعلان ممکن ہے۔

ٹرمپ نے عرب، اسلامی رہنماؤں کو یقین دلایا ہے نیتن یاہو کو مغربی کنارے کا الحاق نہیں کرنے دینگے، امریکی اخبار

انہوں نے کہا کہ متعدد عرب و مسلم رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبہ کو سراہا، صدر ٹرمپ نے پہلی بار غزہ جنگ کے خاتمے کا امریکی منصوبہ پیش کیا ہے

یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں عرب ممالک بالخصوص مصر کی قیادت میں فلسطینی علاقے کے لیے جنگ بعد کا ایک منصوبہ سامنے لائے تھے جس میں حماس کو اقتدار سے باہر رکھنے کی تجویز شامل تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں