جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبر گرم، فیک نیوز ہے، وزیر اعظم آفس

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب (15 مارچ 2026): سوشل میڈیا پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبریں گرم ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹھیک ہیں، ان کی ہلاکت کی خبر ’’فیک نیوز‘‘ ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اس کا پیچھا کریں گے اور پھر نشانہ بنا دیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہے کہ نیتن یاہو ایرانی حملے میں مر چکا ہے، اس افواہ کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وزیر اعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ان کا تازہ ویڈیو بیان سامنے آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے، جس میں تجزیے کے دوران نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیاں‘‘ دکھائی دے رہی ہیں، اور ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہو۔

کیا نیتن یاہو مر چکے ہیں؟ سرکاری اکاؤنٹ سے نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو وائرل

تاہم اسرائیل کے حکام اور فیکٹ چیکرز نے اسے مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ کہ وہ زندہ ہیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع پر اعتماد کریں، کیوں کہ تنازع کے دوران غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں