تل ابیب(22 اکتوبر 2025): اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زاچی ہنیگبی کی جگہ قومی سلامتی کا نیا مشیر مقرر کرنے والے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ تزاحی ہانیگبی کو برطرف کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق کونسل کے ڈپٹی سربراہ گیل رائخ کو قائم مقام سربراہ کے طور پر مقرر کیا جائے گا جبکہ تزاحی ہانیگبی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اسرائیلی دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ "وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گذشتہ تین سالوں سے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے پر زاچی ہنیگبی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے ارادوں اور بہتر صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔”
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اور ہانیگبی کے درمیان غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے معاملے پر اختلافات کئی ہفتوں سے جاری تھے، ہانیگبی مبینہ طور پر غزہ سٹی پر مکمل قبضے کے خلاف اور حماس کے ساتھ جزوی معاہدے کے حق میں تھے۔
ذرائع کے مطابق انہی پالیسی اختلافات کے باعث ان کی برطرفی کا فیصلہ کافی عرصے سے متوقع تھا، اپنے الوداعی بیان میں ہانیگبی نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے سے متعلق ناکامیوں کی ’جامع اور غیر جانبدار تحقیقات‘ کا مطالبہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


