واشنگٹن (12 فروری 2026): اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر لی۔
گزشتہ روز نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انھوں نے باضابطہ طور پر ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر لی۔
نیتن یاہو نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ دستاویز پر دستخط کیے، جن کے ذریعے اسرائیل نے اس امن بورڈ کا رکن بننے کی رضامندی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن انھیں بتا دیا اگر ایران سے معاہدہ ممکن ہوا تو یہی ہماری ترجیح ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ لفظ کون سا ہے؟ امریکی صدر نے بتا دیا
ٹرمپ نے کہا میں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، اگر معاہدہ ممکن نہ ہو سکا تو پھر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا، پہلے ایران نے معاہدہ نہ کرنے کے فیصلے کو بہتر سمجھا تھا، ایران کے معاہدہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد مڈ نائٹ ہیمر حملہ کیا گیا، امید ہے کہ اس بار ایران زیادہ معقول اور ذمہ دار رویہ اختیار کرے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


