جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

نیتن یاہو نے حماس کو بڑی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس باقی یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے پر آمادہ ہو تو اس کے رہنماؤں کو معافی اور محفوظ راستہ دے سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اس سے قبل حماس کے مکمل خاتمے کو ہی جنگ بندی کا واحد حل قرار دے چکے تھے، تاہم اب انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تفصیلات کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر حماس جنگ ختم کرے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے تو ہم انہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس پر مذاکرات ہورہے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا مجوزہ معاہدہ اس بات پر مبنی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے عوامی اعلان کے 48 گھنٹے کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کے رہنماؤں کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق اسرائیل کئی سو فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور فلسطینی شہداء کی لاشیں بھی واپس کردی جائیں گی۔

ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ تقریباً دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، مزید 41 فلسطینی شہید

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عندیہ دیا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے، پہلی بار ہم یہ معاہدہ مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 65 ہزار 549 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں