تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایران شام کو جدید ہتھیار فراہم کررہا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران شام کو جدید ہتھیار فراہم کررہا ہے جو اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، ایران کا مقابلہ بعد میں کرنے کے بجائے جلد کرلیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نیتن یاہو نے کہا کہ ہم ایرانی جارحیت کو روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں خواہ اس کے لیے کسی بھی تنازع میں داخل ہونا پڑے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایران پر چڑھائی نہیں چاہتے مگر کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل پڑوسی ملک شام میں ایران کے مستقل عسکری وجود کو کسی طور درگزر نہیں کرے گا۔

نیتن یاہو کے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ ان کا ملک 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائے یا نہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے سخت مخالفوں میں سے تھے، جس کی رو سے ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں اُٹھانے کے عوض تہران کی یورینیم افزودگی پر روک لگانا لازم قرار دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے نیتن یاہو نے انکشاف کیا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کو حاصل ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کے حوالے سے اپنی سابقہ کوششوں کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم اس پر کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، ایران کا اعتبار کرنا ممکن نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -