جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

اسرائیلی وزیراعظم کا تہران پر حملے تیز اور شدید کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں حملے بڑھیں گے۔

نیتن یاہو نے آئندہ دنوں میں تہران پر فضائی حملے تیز کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج ایران کے خلاف اپنی مہم میں ” ابھی مکمل طاقت” سے نہیں ہے۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ "میں نے مہم جاری رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں… ہماری افواج اب تہران کے قلب پر شدید طاقت کے ساتھ حملہ کر رہی ہیں، اور یہ صرف آنے والے دنوں میں مزید بڑھیں گے۔”

انہوں نے اسرائیل پر ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک "دردناک دنوں” سے گزر رہا ہے۔

اسرائیلی شہر بیت شیمش میں اتوار کو ایک میزائل حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے، یہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ملک میں سب سے مہلک حملہ ہے۔

نیتن یاہو نے کہا، "کل یہاں تل ابیب میں، اور اب بیت شیمش میں ہم نے پیارے لوگوں کو کھو دیا میرا دل ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں