بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مشترکہ ہیں، نیتن یاہو کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم(7 مئی 2026): اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مشترکہ ہیں اور دونوں ممالک ایران کے حوالے سے ایک ہی سمت میں دیکھ رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ ان کی حکومت کا سب سے اہم مقصد افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر نکالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا بھی ہمارا بنیادی مقصد ہے تاکہ اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اور وہ تیار ہے‘

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے مطابق ایران کے جوہری عزائم خطے کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور اس کی صلاحیتوں کا خاتمہ اسرائیل کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔

دوسری جانب چین آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کیلیے متحرک ہوگیا اور اس نے تنازعات کا حل بات چیت سے نکالنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کیلیے اپنا کردار جاری رکھے گا، چینی بحری جہازوں اور عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

چین نے زور دیا کہ تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے، آبنائے ہرمز میں جلد امن کی بحالی کی اُمید ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں