تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو شدید علیل، اسپتال داخل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعطم نیتن یاہو کو شدید علالت کے باعث اسپتال داخل کرادیا گیا، انہیں بخار کے علاوہ کھانسی کی شکایت بھی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو شدید بیمار ہونے کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، وہ تیز بخار اور کھانسی میں مبتلا تھے۔

دو ہفتے قبل بھی نیتن یاہو کو طبیعت کی خرابی کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ پوری طرح سے صحت یاب نہیں ہوئے تھے اور کام کا دوبارہ آغاز کردیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں ٹیسٹ لینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق 68 سالہ نیتن یاہو کے ٹیسٹ یروشلم کے ہداش میڈیکل سینٹر میں لیے گئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈپٹی ہیلتھ منسٹر یاکوو لٹزمن کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہیں اور وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ہائی لیول سیکیورٹی کیبنٹ میٹنگ شیڈیول ہے اگر نیتن یاہو صحت یاب نہیں ہوتے ہیں تب بھی میٹنگ منسوخ نہیں کی جائے گی، نیتن یاہو کی عدم شرکت کے باعث وزیر دفاع میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں: بدعنوانی کیس: اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو، بیوی اور بیٹے سے تفتیش

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، ان کی اہلیہ اور بیٹے سے پولیس نے کرپشن کی تحقیقات کے لیے تفتیش کی تھی، نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -