ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم(20 اپریل 2026): اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا، یروشلم کی ایک مقامی عدالت نے رواں ہفتے نیتن یاہو کی جانب سے گواہی منسوخ کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی اور سفارتی وجوہات کی بنا پر وزیر اعظم کا عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ عدالت نے ان وجوہات کو تسلیم کرتے ہوئے اس ہفتے ہونے والی جرح کو ملتوی کر دیا۔

بنجمن نیتن یاہو کو 2019 سے کرپشن کے تین مختلف الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا ہے۔ یہ مقدمہ اس وقت جرح کے مرحلے میں ہے جہاں نیتن یاہو کو خود کٹہرے میں آکر بیان دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل عالمی سطح پر تنہا ہونے لگا

واضح رہے کہ نیتن یاہو کے ٹرائل میں یہ تازہ ترین تاخیر ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ، لبنان اور ایران کے خلاف جاری جنگوں کو بطور جواز استعمال کر کے مسلسل سماعتوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ مقدمات برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں ارجنٹائن کے صدر حاوییر ملی سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہیں، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا اور کسی بھی وقت کوئی نئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں