پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ایران پر حملے کے بعد نیتن یاہو کا بیان سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب (28 فروری 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران میں ہمارے آپریشن کا مقصد حکومت کو ہٹانا ہے، ایران کی حکومت نے جوہری ہتھیار زیر زمین چھپا رکھے ہیں اور انھیں روکنا ضروری ہے۔

نیتن یاہو نے کہا ایران کے خلاف ہمارا آج کا آپریشن پچھلے آپریشن سے کئی گنا زیادہ مضبوط ہے، اسرائیل اور امریکی حملہ ایران کو آزاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس آپریشن کو ’’شیر کی دھاڑ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، انھوں نے ایرانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ہمارا مقصد نظام کا خاتمہ ہے۔‘‘

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

نیتن یاہو نے تمام ایرانیوں کو اسلحہ ڈالنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جو اسلحہ ڈال دے گا وہ بچ جائے گا، اس کے ساتھ ہی انھوں نے زور دیا کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک میں حکومت کا کنٹرول سنبھال لیں، جب ہم فارغ ہو جائیں گے، تو اپنی حکومت کا کنٹرول سنبھال لینا، یہ کارروائی ملک کو آپ کے حوالے کرنے کے لیے ہوگی، آنے والی نسلوں کے لیے یہ آپ کا واحد موقع ہو سکتا ہے۔

ادھر امریکا میں مقیم رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم حتمی فتح کے بہت قریب ہیں، میں جلد از جلد آپ کے ساتھ ہونا چاہتا ہوں تاکہ ہم مل کر ایران کو دوبارہ حاصل کر سکیں اور اس کی تعمیر نو کر سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں