جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

جنگ بندی بہت جلد ختم ہوسکتی ہے، نیتن یاہو کی پھر دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم: اسرائیل کے ظالم و جابر وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بہت جلد ختم ہو سکتی ہے، خاص طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد اس کا بہت جلد خاتمہ ہوسکتا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایران کی بندرگاہوں پر مجوزہ امریکی ناکہ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بات چیت ہوئی، جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک اہم ہدف ایران سے تمام افزودہ جوہری مواد کا خاتمہ اور یورینیم کی افزودگی کو روکنا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاملہ اسرائیل کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت امریکہ اور اسرائیل حملے روک دیں گے جبکہ ایران تیل رسائی کے مقامات دوبارہ کھولے گا۔

امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی

یہ بیانات ایسے موقع پر سامنے آئے جب اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں