اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

نیتن یاہو کی اہلیہ ہوٹلوں سے تولیے چراتی ہیں، انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب (08 فروری 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سیکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں یاہو خاندان کے حوالے سے ہوش رُبا انکشافات کیے ہیں۔

70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کرنے والے وحشی فطرت اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ چور اور بیٹا سخت نافرمان نکلا ہے، ان کے سیکیورٹی چیف نے اس خاندان کے ایسے شرم ناک راز کھولے ہیں کہ انھیں جان کر لوگ عبرت پکڑیں گے۔

ایمی درور نے بتایا کہ نیتن یاہو کے بیٹے یائر نے ایک بار اپنے والد پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد اسے امریکا کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا، یہ حملہ اس نوعیت کا تھا کہ سیکیورٹی کو مداخلت کرنی پڑ گئی تھی۔

سابق سیکیورٹی چیف نے نیتن یاہو کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ریستورانوں میں بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے۔

یہی نہیں، بلکہ ان کی اہلیہ سارہ کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ’’چوری کے جنون‘‘ (Kleptomania) میں مبتلا ہیں، سارہ نے ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف چرائے۔

ایمی درور کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں، انھوں نے ہی نیتن یاہو کو ’’پلی بارگین‘‘ سے روکا تاکہ وہ با اثر عہدے پر برقرار رہ سکیں، کیوں کہ وہ اپنے بیٹے یائر کو والد کا جانشین بنتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

پوڈکاسٹ میں ایمی درور نے یہ بھی بتایا کہ نیتن یاہو اکثر اپنی بیوی اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔ سابق سیکیورٹی چیف نے خواہش ظاہر کی کہ نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر جیل بھیجا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں