تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

نیٹ فلکس، امیزون اور دیگر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگائیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیٹ فلکس، امیزون اور دیگر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری نے شاندار کم بیک کیا ہے، بطور وزیر بڑی کمپنیوں کی فلم اور ڈرامہ میں سرمایہ کاری کیلئےکوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس،امیزون اوردیگر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگائیں، ہمارے پاس شاندار ٹیلنٹ اور تجربہ ہے ان کمپنیوں کو کامیاب پارٹنر شپ کی کامیابی کا یقین دلاتا ہوں۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے سائبر اینڈ اسپیس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائبر سیکیورٹی بڑا چیلنج ہے جس کا آج دنیا کو سامنا ہے، آئیڈیاز دنیا کو آگے لے کر جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 1962 میں پاکستان نے اسپیس پروگرام شروع کیا تو بھارت اور چین اسپیس پروگرام میں اس وقت موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1964 میں پانی پر تحقیق کا ادارہ پاکستان میں بنا، پہلے ایشیائی ممالک میں تھے جنہوں نے فائبر اپٹک کا پروجیکٹ شروع کیا۔

Comments

- Advertisement -