پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نیٹ فلکس نے دو زبردست فیچرز متعارف کروا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مشہور ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے دو نئے فیچرز متعارف کروا کر استعمال کنندگان کی خوشی دو بالا کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے فیچرز پریمیم پلان منتخب کرنے والے صارفین کے لیے بغیر کسی اضافی قیمت کے دستیاب ہوں گے۔

نیٹ فلکس استعمال کنندگان کے لیے آڈیو فیچر لایا ہے۔ اس میں صارفین بغیر کسی اضافی آلات کے اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ کا بھی مزہ لے سکیں گے۔

متعلقہ: نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے کے خلاف حتمی فیصلہ

دوسرا فیچر ڈاؤن لوڈ سے متعلق ہے۔ یہ ان افراد کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جو سفر میں نیٹ فلکس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پریمیم پلان والے صارفین اب 4 کے بجائے 6 ڈوائسز پر نیٹ فلکس کا مواد ڈاؤن لوڈ کر کے رکھ سکتے ہیں تاہم وہ سفر یا کہیں اور اس کا مزہ لے سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں