تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نیٹ فلکس نے درجنوں ملازمین فارغ کردیے

نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کم ہونے پر درجنوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کم ہونے پر امریکا میں اپنی تقریباً 150 ملازمتیں ختم کردیں جس سے عملے کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

نیٹ فلکس کے مطابق ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کمپنی کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے کیاگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کے کن ڈپارٹمنٹ میں ملازمتیں کم کی گئی ہیں لیکن لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے کہ کمیونیکیشن اور مواد کے شعبے بھی اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

کمپنی کے کچھ ملازمین نے اپنی ملازمت سے محروم ہونے کا آن لائن انکشاف بھی کیا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا یہ تبدیلیاں بنیادی طور پر انفرادی کارکردگی کے بجائے کاروباری ضروریات سے ہوتی ہیں، جو انہیں خاص طور پر مشکل بناتی ہیں کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی ایسے عظیم ساتھیوں کو الوداع نہیں کہنا چاہتا’۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں نیٹ فلکس کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ 2022 کے پہلے تین مہینوں میں کمپنی کے تقریباً 2 لاکھ سبسکرائبرز کم ہوئے اور اس نے خبردار کیا کہ آنے والی سہ ماہی میں مزید 20 لاکھ سبسکرائبر کم ہونے والے ہیں۔

Comments

- Advertisement -