اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

خطرناک سیریل کلر پر مبنی نیٹ فلکس کی سیریز کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے خطرناک بھارتی سیریل کلر کی کہانی پر مبنی دستاویزی سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

دستاویزی سیریز ”Indian Predator: The Butcher of Dehli“ کا ٹریلر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں سیریل کلر لوگوں پر تشدد کرتا ہے اور پھر لاش کے ٹکرے ٹکرے کر کے دہلی کے مختلف علاقوں میں پھینک دیتا ہے۔

سیریل کلر لاش کے ساتھ ایک تحریری نوٹ بھی چھوڑتا ہے اور لاش کہاں پھینکی ہے یہ بھی خود پولیس کو فون کر کے اطلاع دیتا ہے لیکن پولیس اس نامعلوم قاتل کا سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہے۔

وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج بھی کرتا ہے کہ اسے گرفتار کر کے دکھائیں۔ دراصل وہ ایک قصاب ہوتا ہے جو بعد میں سیریل کلر بن جاتا ہے۔

اسے 2013 میں معصوم شہریوں کے قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی جاتی ہے۔

سیریز کی ڈائریکٹر عائشہ سود کا کہنا ہے کہ ایک فلم ساز کے طور پر میں اپنے تیار کردہ ہر پروجیکٹ سے کچھ سیکھنے کی خواہش رکھتی ہوں۔

عائشہ سود نے کہا کہ اس طرح کہانی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تحقیقات کو سمجھ کر مجھے انسانی نفسیات اور نظامِ عدل کے بارے میں بہت کچھ دریافت کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نیٹ فلکس پر ایسی دستاویزی سیریز کو پیش کرنے کی منتظر ہوں جس نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سیریز 20 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں